مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ میں ایک مسجد میں ہونے والے دھماکہ میں 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں مسجد میں اس وقت زوردار دھماکہ ہوا جب وہاں لوگ نماز ظہر کیلئے لوگ جمع ہورہے تھے۔ دھماکے کے وقت مسجد میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد موجود تھے۔دھماکے میں سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق خود کش دھماکہ لشکر اسلام کے زیر استعمال مسجد میں نمازظہر کے وقت ہوا،دھماکے سے مسجد مکمل تبا ہ ہوگئی۔دھماکے میں تیس سے زائد افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئےہیں ۔ شدید زخمیوں کو کوہاٹ اور ہنگو کے اسپتالوں میں منتقل کیاجا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ