مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں دو صہیونی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں آنکھیں بند نہیں کرسکتے ہیں۔
یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کی زیر ملکیت دو کشتیوں پر حملہ کیا ہے۔ جنرل سریع نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں اسرائیلی کشتیوں نے یمنی مسلح افواج کی وارننگ کا مثبت جواب نہیں دیا جس کے بعد تیل بردار کشتی سوان اٹلانٹک اور مال بردار کنٹینر ایم ایس سی کلارا پر حملہ کیا گیا۔
یمنی فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی بندرگاہوں کے علاوہ کسی بھی منزل کی جانب جانے والی کشتی کو ہدف نہیں بنایا جائے گا۔ کشتیوں کو اپنی شناخت کرانا لازمی ہے۔ ترجمان نے یمنی فوج کے اس موقف کو دہرایا کہ اسرائیل کی طرف جانے والی کسی بھی کشتی پر حملے سے گریز نہیں کریں گے۔ جب تک غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر حملے بند نہ ہوں اسرائیل کی جانب کسی کشتی کو جانے نہیں دیا جائے گا