مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین میں اسرائیلی حکومت وسیع پیمانے پر بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے۔ عالمی اور بین الاقوامی ادارے اس حوالے سے کوئی اقدام کرنے یا صدائے احتجاج بلند کرنے کے بجائے مکمل خاموش ہیں۔
ایران میں عوام کی طرف سے مختلف مواقع پر صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
ہفتے کے دن بھی اس سلسلے میں پورے میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ مختلف صوبوں میں عوام کی بڑی تعداد نے ان ریلیوں میں شرکت کرکے صہیونی مظالم کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے۔
گناباد میں عوام نے سڑکوں اور شاہراہوں پر ریلی نکال کر غزہ میں صہیونی حکومت کی ظالمانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
خراسان جنوبی کے دارالحکومت بجنورد میں عوام نے فلسطین میں اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پر احتجاجی ریلی نکالی۔
صوبہ ایلام میں بھی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح عوام نے فلسطینی عوام کے حق میں ریلی نکالی اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اہواز کے عوام نے غزہ پر صہیونی فورسز کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت میں ریلی نکالی۔
خوزستان کے دارالحکومت میں آیت اللہ بھبھانی ہائی وے پر ہونے والے مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہر بھی اس سلسلے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ ہامون شہر میں کسانوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے ٹریکٹر ریلی نکالی
قزوین کے عوام نے پورے صوبے میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے احتجاجی جلوس نکالے۔ سڑکوں پر مظاہرین نے صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
کردستان کے دارالحکومت سنندج میں زندگی کے مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والوں نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔
کرمانشاہ میں بھی عوام کی کثیر تعداد نے فلسطین میں جاری صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج کے لئے گھروں سے باہر نکل کر ریلی میں شرکت کی۔
کھگیلویہ و بویراحمد کے عوام نے یاسوج اور دیگر شہروں اور قصبوں میں ہفتے کی صبح کو ہی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔
رشت شہر میں لوگوں نے علماء کی قیادت میں سڑکوں پر فلسطین کے حق میں ریلی نکالی اور اسرائیل اور امریکہ کے خلاف فلسطین میں جاری مظالم کی وجہ سے شدید نعرے لگائے۔
صوبہ مازندران میں مختلف مقامات پر عوام نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے قتل عام اور نسل کشی کے خلاف ریلی نکالی۔
مظاہرے کے دوران بچیوں اور نوعمر لڑکیوں کے ہاتھوں پلے کارڈز تھے جن پر صہیونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تصاویر اور اسرائیل کے خلاف مختلف جملے تحریر تھے۔
ریلی میں شریک چھوٹے بچے اور جوان صہیونی حکومت اور عالمی استکبار کے خلاف مل کر نعرے لگارہے تھے۔