حماس کے ہاتھوں اسیر ہونے والے صہیونیوں کے رشتہ داروں نے تل ابیب میں نتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی میں حماس کے ہاتھوں اسیر ہونے والے صہیونیوں کے رشتہ داروں نے تل ابیب میں صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور غزہ میں قید صہیونیوں کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نتن یاہو سے مطالبہ کررہے تھے کہ فوری طور پر غزہ کے خلاف کاروائیاں روک دی جائیں تاکہ قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہوجائے۔

دوسری طرف سینکڑوں صہیونیوں نے نتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور وزیراعظم کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین سزاریہ میں واقع وزیراعظم ہاوس کے باہر ہاتھوں میں پلے کارڈز لیئے ہوئے نتن یاہو کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

نتن یاہو نے کئی مرتبہ اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف کاروائی اس وقت بند کی جائے گی جب حماس تمام صہیونی اسیروں کو رہا کردے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن میں حماس نے اسرائیل پر حملے کرکے سینکڑوں فوجیوں سمیت متعدد اسرائیلیوں کو اسیر بنالیا ہے۔

لیبلز