مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی نگرانی اور حمایت کے تحت فلسطینیوں کے قتل عام کا داغ اس کے دامن سے کبھی صاف نہیں ہوگا۔ غزہ میں بے گناہ عوام پر مظالم کے بعد دنیا کو سلامتی کونسل کے اقدامات کا انتظار ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے صہیونی حکومت کے حق میں ویٹو پاور کے استعمال کے بعد اسرائیل غزہ میں قتل عام روکنے اور جنگ بندی کے لئے آمادہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ غزہ عالمی برادری کے لئے ایک امتحان ہے جس میں انسانی ضمیر کو آزمایا جارہا ہے۔ کوئی بھی شخص جس کا ضمیر زندہ ہو، غزہ میں بیس لاکھ لوگوں کا محاصرہ اور بے گناہوں کا قتل عام برداشت نہیں کرسکتا اور صہیونی حکومت کی جانب سے اسکولوں اور ہسپتالوں کو بمباری کرکے عوامی مقامات پر حملے کے بارے میں سکوت اختیار نہیں کرسکتا ہے۔