رہبر انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جلیل القدر عالم دین الحاج شیخ محمد تقی مجلسی کی رحلت پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جلیل القدر عالم دین مرحوم آیت‌ الله حاج شیخ محمد تقی مجلسی کی وفات پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔

رہبر انقلابِ اسلامی کے تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرّحمن الرّحیم

جلیل القدر عالم دین مرحوم آیت اللہ آقائے الحاج شیخ محمد تقی مجلسی رحمة الله‌ علیه کی غم انگیز رحلت پر تمام علماء کرام، حوزات علمیه اور اصفہان کی عوام کو بالعموم اور مرحوم و مغفور کے لواحقین، شاگردوں اور ارادتمندوں کی خدمت میں بالخصوص تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے ان کیلئے رحمت اور مغفرت کا طلبگار ہوں۔

سید علی خامنہ ای

28/5/2023

لیبلز