مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی ذرائع کی اطلاع کے مطابق، غاصب صہیونی فوجیوں نے جنین کے مشرق میں الجلمہ چوکی کے قریب ایک فلسطینی جوان پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فلسطینی جوان مسلح کارروائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ آج صبح مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر نابلس پر صہیونی فوج کے حملے کے دوران دو دیگر فلسطینی جوان شہید ہوگئے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان تینوں فلسطینی جوانوں کی شہادت کے ساتھ ہی، 2023ء کے آغاز سے اب تک مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں 95 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔