سوئڈن میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کو اس ملک میں زیر قید ایرانی شہری حمید نوری کیخلاف غیر قانونی فیصلہ سنانے کے خلاف احتجاج کے طور پر مشاورت کیلئے تہران بلایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوئڈن میں زیر قید ایرانی شہری "حمید نوری" کیخلاف غیر قانونی بیان اور فیصلہ سنانے کے رد عمل میں کہا کہ سوئڈن میں من گھرٹ اور بے بنیاد الزامات کی بیناد پر نوری کیخلاف غیر قانونی فیصلہ سنانے کے بعد، اس ملک میں تعینات ایرانی سفیر کو کچھ مشاورتوں کیلئے تہران بلایا گیا۔

واضح رہے کہ حمید نوری کو نومبر 2018 میں سوئڈش پولیس کیجانب سے بے بنیاد الزمات کی بنا پر گرفتار کرلیا گیا۔

سٹاک ہوم کی مقامی عدالت نے منافقین کے دہشت گرد گروہ کے الزامات سے متاثر ہو کر نوری کو عمر قید کی سزا سنائی۔