اتوار کے روز کویت کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے زلزلے میں ایرانی شہریوں کی جانوں کے ضائع ہونے پر رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی گئی۔ 

 مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کے روز کویت کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے زلزلے میں ایرانی شہریوں کی جانوں کے ضائع ہونے پر رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی گئی۔ 

کویت کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری شدہ بیان میں اس حادثے کے زخمیوں کی شفایابی کے لئے دعا کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ ہفتے کے روز علی الصبح ہرمزگان کے مغربی علاقے میں 6.1 اور 6.3 ریکٹر کے شدید زلزلے آئے تھے اور اس حادثے میں تقریباً سو افراد زخمی اور کچھ فوت ہوئے تھے۔ اس زلزلے اور پے در پے کئی آفٹر شاکس کے نتیجے میں کئی رہائشی مکان مکمل طور پر منہدم ہوگئے تھے۔ 

زلزلے کے بعد وزیر داخلہ اور وزیر صحت نے عوام اور زلزلہ زدہ علاقوں کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے صوبہ ہرمزگان کا دورہ کیا تھا۔

لیبلز