-
ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے
ایرانی وزیر داخلہ اور وفد کا وفاقی وزیر محسن نقوی نے استقبال کیا اور آمد پر خیر مقدم کیا جبکہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا۔
-
یمن کی مسلح افواج آج اہم بیان جاری کریں گی
یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج خطے کی تازہ صورتحال اور یمنی عوام کے مؤقف سے متعلق ایک اہم بیان جاری کریں گی، جبکہ انصار اللہ نے امریکہ پر معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
-
پیوٹن رہبر انقلاب سے ٹیلیفونک گفتگو کے لیے تیار، کریملن
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ فی الحال صدر ولادیمیر پیوٹن اور رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کا کوئی باضابطہ پروگرام نہیں، تاہم روسی صدر ایسی گفتگو کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
-
ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ، امریکی میڈیا
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے، جبکہ پینٹاگون زخمی اہلکاروں کی تعداد 427 بتا چکا ہے۔
-
تل ابیب کی نحوست نے ارجنٹائن کو بھی شکست سے دوچار کر دیا، اسرائیلی رکن کنیسٹ کا طنز
عرب رکن کنیسٹ ایمن عودہ نے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائن کی شکست کے بعد اسرائیلی قیادت کی حمایت کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نحس کابینہ کا اثر ارجنٹائن پر بھی پڑا۔
-
دارخوین پاور پلانٹ پر حملہ پرامن انفراسٹرکچر پر حملہ، جوابی اقدامات کریں گے، غریب آبادی
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے زیر تعمیر دارخوین پاور پلانٹ کی تنصیبات پر حملہ پرامن انفراسٹرکچر پر ایک خطرناک حملہ ہے جس کے بعد جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔
-
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر تباہ، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں کو تباہ کر دیا جبکہ اردن اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار سسٹم، ڈرون ہینگر اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔
-
امریکہ آبنائے ہرمز میں ایران کی اسٹریٹجک برتری ختم کرنے میں ناکام رہے گا، کمانڈر سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی نے کہا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں ایران کی اسٹریٹجک برتری ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔
-
رہبر کی ہدایات پر عمل دشمن کے خلاف کامیابی کی بنیادی شرط ہے، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب کی ہدایات پر عمل دشمن کے مقابلے میں کامیابی اور قومی مزاحمت کو مضبوط بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔
-
امریکہ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کمزور بنانے میں ناکام رہا، امریکی سینیٹر
امریکی سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور ایرانی میزائل و ڈرون صلاحیت کو کمزور بنانے کے اعلان کردہ اہداف بھی حاصل نہیں ہو سکے۔