4 ستمبر، 2009، 4:11 PM

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ قدرتی نہیں

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ قدرتی نہیں

امریکی حکام کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ قدرتی نہیں اور پولیس آتشزدگی میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ قدرتی نہیں اور پولیس آتشزدگی میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے ۔ حکام کے مطابق لاس اینجلس کے پہاڑوں میں اب تک لگنے والی سب سے بڑی آگ قدرتی نہیں ہے بلکہ اس میں کوئی فرد ملوث ہو سکتا ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں ایسے شواہد ملے ہیں کہ کسی نے یہ آگ بھڑکائی ہے۔اور آگ جلائے جانے والی جگہ بھی کسی حد تک جلائے جانے کی وجہ سے سیاہ ہوچکی تھی۔ اس آگ میں دو فائر فائٹرز بھی جل کر ہلاک ہوچکے ہیں۔
News ID 941526

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha