3 جولائی، 2009، 11:52 AM

چین

چین میں سیلاب کے باعث کاروبارِ زندگی مفلوج

چین میں سیلاب کے باعث کاروبارِ زندگی مفلوج

چین کے بعض جنوبی صوبوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنےکے باعث کاروبارِ زندگی مفلوج ہوگیا اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے بعض جنوبی صوبوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنےکے باعث کاروبارِ زندگی مفلوج ہوگیا اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔ ہونان صوبے میں تین دن سے جاری بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس کے باعث گیارہ ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، صوبے کا بڑا حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ صوبہ جیانگ زی اور این ہوئی میں بھی صورت حال انتہائی خراب ہے ۔سیلابی پانی سے فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے جبکہ مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں بھی بلاک ہو گئی ہیں ۔ چین میں اپریل سے جاری بارشوں کے نتیجے میں مختلف واقعات میں اب تک100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

 

News ID 906512

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha