14 فروری، 2009، 4:36 PM

چہلم

عراق میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات

عراق میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات

عراق میں فرزند رسول (ص) حضرت امام حسین(ع) اور شہدائے کر بلا کے چہلم کے موقع پر عراق اور دنیا بھر سے کئی ملین زائرین کربلا معلی پہنچ رہے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں فرزند رسول (ص) حضرت امام حسین(ع)  اور شہدائے کر بلا کے چہلم کے موقع پر عراق اور دنیا بھر سے کئی ملین زائرین کربلا معلی پہنچ  رہے ہیں ۔

حسینی زائرین پر معاویہ اور یزید کے حامی سلفی وہابیوں  کے خود کش حملوں کو روکنے کے سلسلے میں عراقی حکومت نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ زائرین پرخودکش حملوں کے بعد چالیس ہزارسے زائد سکیورٹی اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں ۔ شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لیے عراق اوردنیا بھر کئي ملین زائرین کی عراق آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق شام اور ایران کے راستے قافلے کربلائے معلی کی طرف رواں دواں ہیں ان قافلوں پر پچھلے تین روز کے دوران خودکش حملے اورکار بم دھماکوں میں پچاس سے زائد زائرین شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔ گزشتہ روز ہندہ جگر خوارہ کی حامی خاتون خودکش حملہ آور نے زائرین کے قافلے پر حملہ کیاتھاجس میں35زائرین جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ شہید اور زخمیوں میں زيادہ تر عورتیں اور بچے شامل تھے نواسہ رسول حضرت امام حسین(ع) کے چہلم میں شرکت کے لیے پورے عراق اور بیرون ملک سے کربلاپہنچنے والے قافلوں کوچیکنگ کے بعد داخل ہونے دیاجارہاہے ۔ اس سال کئي ملین زائرین کی کربلا معلی پہنچ رہے ہیں ۔

 

News ID 834387

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha