22 نومبر، 2008، 12:37 PM

بان کی مون

اسرائیل غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کردے

اسرائیل غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کردے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک مرتبہ پھراسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ فوری طور پرختم کردے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایک مرتبہ پھراسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ فوری طور پرختم کردے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل سے کہا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرے۔ انہوں نے کہا اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق ان کی پہلی درخواست کو نظرانداز کردیا جس پر افسوس ہے۔ اپنے نئے بیان میں سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی طویل ناکہ بندی سے شہر میں خوارک و توانائی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔انہوں نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں خوارک کی فوری فراہمی کے لیے پرمٹ جاری کئے جائیں۔ ادھر مبصرین فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی بربریت پر عرب ممالک کی خاموشی کو معنی خیز قراردے رہے ہیں اور عرب ممالک کی خاموشی کر اسرائيل کی دبے الفاظ میں حمایت سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

 

News ID 787575

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha