مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت محمد مصطفی (ص) کے فرزند حضرت امام حسین(ع) اور دیگر شہدائے کربلا کا چہلم آج پورے ایران اور دیگر ممالک میں عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے۔ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کی مناسبت سے مجالس عزا اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا دوستداران اہلبیت نے اس موقع پر نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر کے اہلبیت اطہار سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت پیش کیا۔ احادیث سے ثابت ہوتا ہےکہ پیغمبر اسلام (ص)خداکے محبوب ہیں اور امام حسین (ع) رسول خدا کے محبوب ہیں پیغمبر اسلام کو اپنے نواسے حضرت امام حسین(ع) سے بڑی محبت اور بڑا ہی پیار تھا کہ خصور انھیں اپنے کاندھوں پر اٹھا کر مدینے کی گلیوں میں چکر لگاتے تھے اور فرماتے تھے خدایا! تو اس کو دوست رکھ جو حسین(ع) کو دوست رکھے اور اسے دشمن رکھ جو حسین(ع) سے دشمنی رکھے۔ امام حسین (ع) کی معرفت کے بغیر پیغمبر اسلام(ص)اور ان کے دین کی شناخت اور پہچان محال اور ناممکن امر ہے کیونکہ حقیقی دین کی تصویر امام حسین(ع) ہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ