17 فروری، 2008، 1:25 PM

تشییع جنازہ

حسینیہ جماران سےآیت اللہ توسلی کے پیکر پاک کی تشییع جنازہ کا آغاز ہوگیا ہے

حسینیہ جماران سےآیت اللہ توسلی کے پیکر پاک کی تشییع جنازہ کا آغاز ہوگیا ہے

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اور حجت الاسلام محمدی گلپائگانی کی موحودگی میں حسینیہ جماران سے آیت اللہ توسلی کی تشییع جنازہ کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اور حجت الاسلام محمدی گلپائگانی کی موحودگی میں حسینیہ جماران سے آیت اللہ توسلی کی تشییع جنازہ کا آغاز ہوگیا ہے۔مجمع تشخیص مصلحت نظام اور رہبر معظم کے دفتر کے انچارج کے علاوہ ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام مرحوم کی تشییع جنازہ میں شریک ہیں ۔مرجع تقلید آیت اللہ صانعی۔ پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر حداد عادل ، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ شاہرودی، ایران کے سابق صدر سید محمد خاتمی، امام خمینی (رہ) کے پوتے سید حسن خمینی اور پارلیمنٹ اور خبرگان کونسل کے ارکان بھی مرحوم کی تشییع جنازہ میں شریک ہیں۔واضح رہے کہ آیت اللہ توسلی امام خمینی(رہ) کے دفتر کے انچارج تھے اور امام خمینی(رہ)  کی زندگي کے آخری لمحات تک وہ ان کی خدمت میں مشغول رہے ان کے پیکر پاک کو امام خمینی (رہ)کے حرم میں سپرد خاک  کیا جائے گا۔

 

News ID 640115

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha