1 فروری، 2008، 7:23 PM

جرمنی

جرمنی جنوبی افغانستان میں فوج نہیں بھیجے گا۔

جرمنی جنوبی افغانستان میں فوج نہیں بھیجے گا۔

جرمنی نے جنوبی افغانستان میں فوج بھیجنے کے امریکی مطالبے کو رد کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی نے جنوبی افغانستان میں فوج بھیجنے سے انکار کردیا ہےجرمن وزیر دفاع فرانز جوزف نے برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی کا جنوبی افغانستان کے خانہ جنگی سے عدم استحکام کا شکار علاقوں میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمن فوجی دستے افغانستان کے پرامن علاقوں میں نیٹو کے ساتھ تعمیرنو کے کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے نیٹومیں شامل ممالک سے فوری طور پر جنوبی افغانستان فوج بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی جبکہ نیٹو کمانڈرز نے فوری طور پر 7500 فوجی اہلکار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ افغانستان اور عراق سے واپس لوٹنے والے امریکی فوجی وسیع پیمانے پر خود کشی کررہے ہیں ۔

 

News ID 631120

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha