مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری توانائی ادارے کے نائب سربراہ احمد فیاض بخش نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایران دو ری ایکٹر تیار کرے گا اوردونوں پلانٹ 1000میگا واٹ یا 1600 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گےاورہر پلانٹ پر17 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی اور ہر ایک کی تعمیر میں9 سے 11 سال کی مدت درکار ہے فیاض نے کہا کہ دونوں پلانٹ بوشہر کے نزدیک تعمیر کیے جائیں گے انھوں نے کہا کہ دونوں نئے جوہری پلانٹس کے لئے ایندھن اندرون اور بیرون ملک سے حاصل کیا جائے گا فیاض بخش نے کہا کہ یورپی کمپنیوں نے ایران کے دونئے جوہری پلانٹ کی تعمیر میں شرکت کرنے کا اظہار کیا ہے
آپ کا تبصرہ