مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے موجودہ چیئرمین اور جنوبی افریقہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایران کے وزير خارجہ منوچہرمتکی سکیورٹی کونسل میں ایران کے خلاف قرارداد پر رائے شماری کے اجلاس میں شرکت کریں گے اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سکیورٹی کونسل میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں نئی قرارداد پر ہونے والی رائے شماری کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی نےاس قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے جس میں سکیورٹی کونسل کے تین غیر مستقل ارکان جنوبی افریقہ ، قطر اور انڈونیشیا نے بعض تبدیلیوں کا مطالبہ کیاتھا جسے امریکی نمائندے نے مسترد کردیا پروگرام کے مطابق ایران کے صدر کو اپنے ایٹمی پروگرام کے دفاع میں سکیورٹی کونسل کے ارکان سے خطاب کرنا تھا لیکن امریکہ کی طرف سے وقت پرویزا نہ ملنے کی وجہ سے انھیں سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کرنے کا موقع نہیں مل سکا
ایران کے وزير خارجہ متکی
ایران کے وزير خارجہ متکی سکیورٹی کونسل کے رائے شماری کےاجلاس میں شرکت کریں گے

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے موجودہ چیئرمین نے کہا ہے کہ ایران کے وزير خارجہ منوچہرمتکی سکیورٹی کونسل کے رائے شماری کے اجلاس میں شرکت کریں گے
News ID 463379
آپ کا تبصرہ