مہر خبرساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق صدر احمدي نژاد نےعراقي وزير اعظم نوري مالكي كے ساتھ ايك مشتركہ پريس كانفرنس ميں اعلان كيا ہے كہ ايران عراقي عوام اور حكومت كي حمايت كريگا صدر احمدي نژاد نےكہاكہ ايران و عراق كے تعلقات گہرے ،تاريخي اور بہت قديمي ہيں انہوں نے كہاعراق كي پيشرفت ،آزادي ،اور خوشحالي ايران كي پيشرفت و خوشحالي ہے ايراني صدر نے عراقي حكومت كي خود مختاري اوراس كے اعلي اقتدار پر زورديتے ہوئے كہا كہ ايران عراقي حكومت كي حمايت جاري ركھے گا انھوں نے كہا ايران و عراق نے تجارت ،انرجي ، نقل وحمل كے ميدانوں ميں تعاون كے كئي معاہدے كئے ہيںصدر احمدي نژاد نے اميد ظاہركي كہ ان معاہدوں پر جلد از جلد عمل درآمدكيا جائے گا صدر احمدي نژاد نے كہا كہ عراق كي امن و سلامتي اس كے تمام ہمسايہ ممالك كے لئے كافي اہم ہے عراقي وزير اعظم نےبھي اس پريس كانفرنس ميں ايران كے بھر پور تعاون پر شكريہ ادا كيا اوركہا كہ دونوں ممالك نے اقتصادي ، سياسي اور علمي ميدانوں ميں مختلف معاہدے كئے ہيں جن پر جلد از جلد عمل درآمد ہوگا اور دونوں ممالك كے باہمي روابط كے فروغ ميں كوئي بھي چيز مانع نہيں ہوسكتي
صدر احمدي نژاد نےعراقي وزير اعظم كے ساتھ مشتركہ پريس كانفرنس ميں اعلان كيا ہے كہ ايران عراقي عوام اور حكومت كي حمايت جاري ركھے گا
News ID 379491
آپ کا تبصرہ