مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق صدر ڈاكٹر محمود احمدي نژاد نے عمان كے وزير خارجہ يوسف بن علوي سےملاقات ميں كہا كہ بيروني طاقتوں كي علاقے ميں موجودگي بعض اختلافات اور كدورتوں كي بنياد پر ہے جو خود بيروني طاقتوں نے ہمسايہ ممالك كے درميان پيدا كر ركھي ہيں اور اب انكو ہوا دے رہي ہيں انھوں نے كہا كہ سياسي ، اقتصادي اور قدرتي وسائل كے لحاظ سے خليج فارس كے ممالك دنيا ميں بے نظير ہيں ليكن علاقائي ممالك ان قدرتي وسائل سے محروم ہيں ہميں باہمي ہمدردي اور تعاون كے ذريعہ ان مفادات سے علاقے كي ملتوں كو بہرہ مند كرنا چاہيے صدر احمدي نژاد نے كہا كہ خليج فارس ميں غير علاقائي طاقتوں كي موجودگي سے علاقے كے عوام كے مفادات كو ہميشہ نقصان پہنچا ہے انھوں نے كہا كہ بيروني طاقتوں كے بغيرايران اور دوسرے ہمسايہ ممالك مل كر خليج فارس كو دوستي اور امن و صلح كے خليج ميں تبديل كرسكتے ہيں انھوں نے كہا كہ ايران علمي ترقي كي شاہراہ پر گامزن رہے گا اور دوسروں كے دباؤ ميں آكر اپنے قومي اور ملكي مفادات سے ہرگزدست بردار نہيں ہوگا انھوں نے كہا كہ ايران كو ڈرا دھمكاكر گھٹنے ٹيكنے پر مجبور نہيں كيا جاسكتا ہے ہمارا ايٹمي پروگرام پرامن مقاصد كے لئے ہے اور بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے قوانين اور اس كے ماہرين كي نگراني ميں جاري رہے گا عمان كے وزير خارجہ يوسف بن علوي نے بھي عمان كے سلطان قابوس كا گرم سلام صدر احمدي نژادكو پہنچايا اور كہا كہ عمان ايران كے ساتھ باہمي روابط كو توسيع دينے كا خواہشمند ہے
صدر احمدي نژاد نے عمان كے وزير خارجہ سے كہا كہ
ايران اور ہمسايہ ممالك خليج فارس كو دوستي ، امن و صلح كے خليج ميں تبديل كرسكتے ہيں
صدر ڈاكٹر محمود احمدي نژاد نے عمان كے وزير خارجہ سے كہا كہ خليج فارس ميں غير علاقائي طاقتوں كي موجودگي سے علاقے كے عوام كے مفادات كو ہميشہ نقصان پہنچا ہے انھوں نے كہا كہ بيروني طاقتوں كے بغيرايران اور دوسرے ہمسايہ ممالك مل كر خليج فارس كو دوستي ، امن و صلح كے خليج ميں تبديل كرسكتے ہيں
News ID 284753
آپ کا تبصرہ