مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمني كے سابق وزير خارجہ يوشكا فيشر نے كہا كہ ميرے خيال ميں اسرائيلي وزير اعظم ايريئل شيرون سياسي اور فوجي لحاظ سے صلح پسند اور امن پسندانسان نہيں تھا يوشكا فيشر نے كہا كہ شيرون كا غزہ سے انخلاء كا منصوبہ اسرائيل كا ايك اچھا اقدام تھا اور اس كو ہم ايك انقلاب سے تعبير كرسكتے ہيں ليكن شيرون نے كبھي بھي واقعي تصميم پر عمل نہيں كيا فيشر نے كہا كہ شيرون كبھي بھي ياسرعرفات اور دوسرے فلسطيني ليڈروں سے مذاكرات كرنا پسند نہيں كرتا تھا اور انكو اپنا شريك نہيں سمجھتا تھا فيشر نے اپني وزارت كے دوران كبھي بھي اس قسم كا اظہار خيال نہيں كيا تھا
جرمني كے سابق وزير خارجہ يوشكا فيشر نے كہا كہ ميرے خيال ميں اسرائيلي وزير اعظم ايريئل شيرون صلح پسند انسان نہيں تھا
News ID 277122
آپ کا تبصرہ