مہرخبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق ايران نے اقوام متحدہ كے ايٹمي ادارے آئي اے اي اے كے نمائندوں كي موجودگي ميں اپني ايٹمي تحقيقات پر كام شروع كرديا ہے ايران كي ايٹمي ايجنسي كے نائب سربراہ ڈاكٹر سعيدي نے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ جوہري ريسرچ كا كام اقوام متحدہ كے ادارے آئي اے اي اے كے ماہرين كي زير نگراني شروع كرديا گيا ہے انھوں نے كہا يورينيم كي افزودگي پر كام ابھي متوقف ہے اور يورپ اور ايران كے مذاكرات كا اصلي موضوع يورينيم كي افزودگي ہے اور اور جوہري ريسرچ كا اس سے كوئي تعلق نہيں ہے ايران كي ايٹمي ايجنسي كے نائب سربراہ محمد سعيدي نے صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ آج سے ايٹمي ريسرچ كے ايراني مراكز نے كام كرنا شروع كرديا ہے اور يہ كام اقوام متحدہ كے ايٹمي ادارے آئي اے اي اے كے نمائندوں كي موجودگي ميں شروع كرديا گيا ہے ايران كے اس بر حق فيصلے سے يورپ اور امريكہ پرايك بار پھر بوكھلاہٹ چھا گئي ہے واضح رہے كہ يورپ اور امريكہ اپني ايٹمي تحقيقات كے ميدان كو مزيد وسيع كررہے ہيں ان كے پاس ايٹمي ہتھياروں كا وسيع ذخيرہ موجود ہے امريكہ نے ايٹمي ہتھياروں كا جاپان كے عوام كے خلاف دل كھول كراستعمال بھي كيا ہے انكے ايٹمي ہتھيار عالمي برادري كے لئے خطرہ نہيں ہيں ليكن ايران كا پرامن ايٹمي پروگرام امريكہ اور يورپ كے لئے خطرے كا باعث ہے جبكہ اقوام متحدہ كي ايٹمي ايجنسي نے بارہا اعلان كيا ہے كہ ايران كا ايٹمي پروگرام صحيح سمت ميں جارہاہے اور اس ميں كوئي انحراف نہيں پايا گيا ہے
ايٹمي ايجنسي كے نائب سربراہ نے كہا كہ
بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے ساتھ مكمل اتفاق كے ساتھ ايٹمي تحقيقات كا كام شروع كرديا ہے // يورينيم كي افزودگي بدستور متوقف ہے
اقوام متحدہ كے ايٹمي ادارے آئي اے اي اے نے اس بات كي تصديق كردي ہے كہ ايران نے جوہري ريسرچ كے ليے اپنے ايك ايٹمي مركز كے بند تالے آج كھول ديے ہيں
News ID 276660
آپ کا تبصرہ