31 جنوری، 2025، 6:02 PM

قیدیوں کے تبادلے کا عمل جاری، تین صہیونیوں کے بدلے 90 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا

قیدیوں کے تبادلے کا عمل جاری، تین صہیونیوں کے بدلے 90 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا

فلسطینی جیل خانہ جات کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ کل 3 صہیونی قیدیوں کی رہائی کے بدلے عمر قید کی سزا پانے والے 90 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیل سے رہا کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی جیل خانہ جات کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ کل 3 صہیونی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں 90 فلسطینیوں کو آزاد کیا جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینیوں قیدیوں میں 9 عمر قید جب کہ 81 کو طویل سزاوں کے حامل ہیں۔
  غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کا یہ چوتھا دور ہے۔


میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اوفر کالڈرون، کیتھ سیموئیل سیگل اور یاردن بیباس  کو رہا کیا جائے گا۔ 

جنگ بندی معاہدے کے آغاز سے اب تک 400 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تحریک حماس نے اعلان کیا تھا: ہم اپنی قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنی تمام توانائیاں استعمال کریں گے۔
 

News ID 1929976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha