30 ستمبر، 2024، 9:53 PM

تہران، غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف بین الاقوامی میڈیا کانفرنس منعقد ہوگی

تہران، غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف بین الاقوامی میڈیا کانفرنس منعقد ہوگی

مہر خبررساں ایجنسی کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا کانفرنس طوفان الاقصی کو ایک سال مکمل ہونے پر بدھ کے روز تہران میں منعقد ہوگی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی جانب سے طوفان الاقصی کو ایک سال مکمل ہونے پر تہران میں "داستان طوفان؛ میڈیا، غزہ کی نسل کشی اور عالمی بیداری" کے عنوان نشست کا انعقاد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی غزہ جنگ اور میڈیا کے کردار کے جائزے کے مقصد سے بدھ  کو 9 بجے سے 11 بجے تک تہران میں منعقد کرنے جا رہی ہے۔

مذکورہ میڈیا اجلاس سے بین الاقوامی کانفرنس برائے حمایت فلسطین کے سیکرٹری جنرل سید مجتبی ابطحی، مہر نیوز ایجنسی کے سی ای او محمد مہدی رحمتی، ایران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی، پریس ٹی وی کی نیوز اینکر مرضیہ ہاشمی اور ایران میں اسلامی جہاد کے نمائندے ناصر ابو شریف خطاب کریں گے۔
 اس بین الاقوامی کانفرنس میں ایران میں لبنان یونیوز کے ڈائریکٹر "حسین امہز"، فلسطین الیوم چینل کے رپورٹر "مازن السریع"، عراقی چینل العہد کے رپورٹر "ہانی الخاطر"  تہران میں افغان  ٹی وی چینل "تمدن" کے ڈائریکٹر ارشاد احراری، یمن کے المسیرہ چینل کے سینئر رپورٹر"علی جعفر"، ایران میں ترکی ٹی وی کے دفتر کے سربراہ "ہارون آئیکچ"، روسی نیوز چینل ریاناوستی کی "مارینا وایالووا" اور آفاق چینل کی رپورٹر "آمنہ مینابی بحرانی" شرکت کریں گی۔ 

News ID 1927064

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha