19 اپریل، 2024، 8:17 AM

تہران، مہرآباد اور امام خمینی ائیرپورٹ پر تمام پروازیں بحال

تہران، مہرآباد اور امام خمینی ائیرپورٹ پر تمام پروازیں بحال

تہران کے امام خمینی اور مہر آباد ائیرپورٹ کے حکام کے مطابق تمام پروازیں معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے دونوں ہوائی اڈوں پر تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔

امام خمینی بین الاقوامی ائیرپورٹ کے تعلقات عامہ کے سربراہ جواد صالحی نے کہا ہے کہ ہوائی اڈے پر پروازوں کی محدودیت ختم کرنے کے بعد جہازوں کی رفت و آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ائیرپورٹ کے تعلقات عامہ کے سربراہ نے مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ائیرپورٹ پر پروازیں حسب معمول بحال کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسافرین ائیرپورٹ کی طرف حرکت کرنے سے پہلے اپنی پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

News ID 1923416

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha