18 دسمبر، 2023، 6:36 PM

ایک ہی دن میں بھارتی پارلیمنٹ سے 78 اراکین معطل

ایک ہی دن میں بھارتی پارلیمنٹ سے 78 اراکین معطل

ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے آج 78 اپوزیشن اراکین کو معطل کردیا گیا جو کہ ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سحر نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہلی سے میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان دنوں ہندوستانی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جاری ہے لیکن اسی درمیان دونوں ایوانوں یعنی ایوان زیریں لوک سبھا اور ایوان بالا راجیہ سبھا سے آج پیر کو 78 اپوزیشن اراکین کو پورے سرمائی اجلاس کے لئے معطل کردیا گیا۔ لوک سبھا سے 33 اور راجیہ سبھا سے 45 اراکین کو معطل کیا گیا ہے۔ کل 78 اراکین پارلیمان کو معطل کیا ہے جو کہ ایک ہی دن میں دونوں ایوانوں سے سب سے زیادہ معطل ہونے والے ممبران ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ابھی 4 دن پہلے ہی دونوں ایوانوں سے 14 اپوزیشن اراکین کو پورے سرمائی اجلاس سے معطل کیا گیا تھا۔ اس طرح اب پارلیمنٹ سے معطل ہونے والے موجودہ اراکین کی تعداد 92 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق راجیہ سبھا سے آج معطل ہونے والے 45 اراکین میں سے 34 کو باقی سرمائی اجلاس کے لیے معطل کیا گیا ہے جبکہ 11 اراکین کو اس وقت تک کے لئے معطل کیا گیا ہے جب تک کہ استحقاق کمیٹی ان کے طرز عمل پر اپنی رپورٹ پیش نہیں کر دیتی۔ معطل کئے گئے اراکین پر ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کا الزام ہے۔

News ID 1920678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha