19 جون، 2023، 2:33 PM

بھارت میں گرمی کی شدید لہر سے تقریباً 100 افراد جانبحق

بھارت میں گرمی کی شدید لہر سے تقریباً 100 افراد جانبحق

بھارت ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے2ریاستوں میں چلنے والی ہیٹ ویو کے نتیجے میں اب تک تقریباً 100 افراد جانبحق ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بھارت ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے2ریاستوں میں چلنے والی ہیٹ ویو کے نتیجے میں اب تک تقریباً 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی 2 سب سے زیادہ آبادی والی ریاستوں اترپردیش اور بہار میں ان دنوں شدید ہیٹ ویو چل رہی ہے جہاں گرمی سے گزشتہ چند روز کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔ شدید گرمی کے پیش نظر حکام نے اترپردیش اور بہار کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد سمیت بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کا کہا گیا ہے اور دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

News ID 1917284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha