17 دسمبر، 2022، 10:50 AM

ہماری منزل جامع اسلامی مالی نظام ہے،گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان

ہماری منزل جامع اسلامی مالی نظام ہے،گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان

گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ ہماری آخری منزل ایک جامع اسلامی مالی نظام ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ اسٹیٹ بینک نے 15 دسمبر 2022ء کو اسلام آباد میں اسلامک فنانشل سروسز بورڈ (IFSB) کے 41 ویں کونسل اجلاس کی میزبانی کی، اجلاس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کی جو 2022کے لیے آئی ایف ایس بی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، اجلاس میں مرکزی بینکوں کے گورنرز اور سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ہماری آخری منزل ایک جامع اسلامی مالی نظام ہے جو شریعت کے مقاصد اور اسٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا اترے۔
عوامی لیکچر کے ساتھ ربط پیدا کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف مکمل طور پر ان مقاصد سے ہم آہنگ ہیں،انھوں نے بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسلامی بینکاری کی غیر استعمال شدہ صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ ملک میں اس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

News ID 1913701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha