19 مئی، 2022، 11:57 AM

پاکستان میں امریکی ڈالر 200 روپے تک پہنچ گیا

پاکستان میں امریکی ڈالر 200 روپے تک پہنچ گیا

پاکستان میں امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں بھی 200 روپے تک پہنچ گيا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں بھی 200 روپے تک پہنچ گيا ۔

پاکستان میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹس میں ڈالر کی قدرمیں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 1.78 روپے اضافے کے ساتھ 200.17 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 200.50 روپے تک پہنچ گیا تھا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.65 روپے کے اضافے سے 198.39 روپے کا ہوگیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے تک پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

News ID 1910901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha