مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست آسام میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 80 گھروں کو نقصان پنہچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آسام کے ضلع دیما ہساؤ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 80 گھر متاثر ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام میں پانی کا تیز ریلا سڑک کا ایک حصہ بہا کر لے گیا۔بھارتی ذرائع کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث 94 گاؤں کے 25 ہزار افراد متاثر ہوئے۔
آپ کا تبصرہ