رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید فطر کی مناسبت سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید فطر کی مناسبت سےعام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے 1542 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ  حجۃ الاسلام محسنی اژہ ای نے عید سعید فطر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے بعض  قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔

News Code 1910693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha