27 اپریل، 2022، 4:55 AM

بھارت کی معروف سماجی کارکن نے اسلام قبول کرلیا

بھارت کی معروف سماجی کارکن نے اسلام قبول کرلیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی معروف سماجی کارکن سبریمالا جیاکنتھن نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست  تامل ناڈو کی معروف سماجی کارکن سبریمالا جیاکنتھن نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعلان مکۃ المکرمہ پہنچ کر کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں مسجد الحرام میں کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں انہوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے فاطمہ سبریمالا رکھ لیا۔

بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک اور تفصیلی ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ " میں نے خود سے سوال کیا کہ میں مسلمانوں سے اتنی دشمنی کیوں کرتی ہوں اور اس طرح میں نے غیر جانبدار ذہن کے ساتھ قرآن پاک کا مطالعہ شروع کیا۔"

ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ " مجھے اس طرح حقیقت کی سمجھ آئی اور اب میں اسلام سے بہت زیادہ پیار کرتی ہوں " ۔

فاطمہ سبریمالا نے کہا کہ مسلمان ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سب کو قرآن کا تعارف کروائیں۔ ‘آپ کے ہاتھ میں ایک حیرت انگیز کتاب ہے۔ یہ گھر میں کیوں چھپی ہوی ہے؟ دنیا کو اسے پڑھنا چاہیے۔

News ID 1910643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha