اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایک بار پھر وزیراعلیٰ منتخب

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایک بار پھر وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایک بار پھر وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوگی آدتیہ ناتھ آئندہ معیاد کے لیے بھی وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ تقریب حلف برداری لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپائی اکانا اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں تقریباً 70 ہزار افراد نے شرکت کی۔ یوگی ناتھ نے اپنی 52 رکنی کابینہ کا بھی اعلان کردیا ہے جس میں تمام اقلیتوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ایک مسلم رکن کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس بار بی جے پی کو اترپردیش میں وزارت اعلیٰ کے لیے اتحادی جماعت سے ہاتھ ملانا پڑا ہے۔

News Code 1910280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =