کینیڈا کے وزیراعظم کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر پیغام میں اپنا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ بہتری محسوس کررہے ہیں اور پبلک ہیلتھ گائیڈنس پرعمل کرتے ہوئے گھرسے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم نےکورونا متاثرہ شخص سے رابطےمیں آنے پر ایک ہفتے پہلےتنہائی اختیار کرلی تھی۔ واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو کورونا ویکسینیشن کی دو خوراکیں اور بوسٹر شاٹ لگوا چکے ہیں۔

News Code 1909693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha