مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان سے روس برآمد ہونے والی قیمتی گاڑیوں کے ایک ذخیرے کو منفی درجہ حرارت نے برف میں جما کر ناکارہ بنادیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ جاپانی گاڑیاں مشرقی روسی شہر ویلادی ووسٹوک آتے ہوئے برف کے طوفان میں سے گزر رہی تھیں۔ جس گزرگاہ سے سمندری جہاز اپنے سفر پر تھا وہاں طوفان کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت منفی 19 تھا۔
اس طوفان کی وجہ سے گاڑیاں اِگلو میں تبدیل ہوگئیں جبکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ کے شیشے ٹوٹ گئے اور ان کے اندر موجود سیٹوں کو بھی برف نے جکڑ لیا جو دیکھنے میں ایک بھیانک منظر پیش کر رہی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اب یہ گاڑیں چلنے کے قابل نہیں رہیں، یہ صرف کچرے کا ڈھیر ہیں۔
آپ کا تبصرہ