مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیفتالی بینٹ متحدہ عرب امارات کے دورے کیلئے ابوظہبی پہنچ گئے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق نیفتالی بینیٹ آج ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔
اسرائیل کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا امارات کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکہ کی معاونت سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔عرب ممالک کے حکمرانوں نے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینی مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے اور اسلام و مسلمانوں کے ساتھ خیانت اور غداری کا ارتکاب کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ