مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکومیں بس حادثے میں 19افراد ہلاک اور30سے زائد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب وسطی میکسیکو کی ہائے وے پرسفرکرنے والی بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکرایک گھرمیں جاگھسی۔
میکسیکوکے حکام کے مطابق بس کے مسافرمذہبی تقریب میں حصہ لینے کے لئے ایک مزارپرجارہے تھے۔ بس حادثے کے زخمیوں کوایمبولینس کے ذریعہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
آپ کا تبصرہ