مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 150 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارت اور نیپال میں حالیہ دنوں میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے باعث اب تک 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سیلاب کے باعث سب سے زیادہ تباہی نیپال میں ہوئی جہاں 77 افراد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ بھارت میں 46 افراد ہلاک ہوئے۔
سیلابوں اور شدید بارشوں کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے جب کہ مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا۔
آپ کا تبصرہ