20 اکتوبر، 2021، 2:37 PM

صدرر ئیسی کا مرکزی بینک سے قرضہ نہ لینے اور بازار میں استحکام پیدا کرنے کا حکم

صدرر ئیسی کا مرکزی بینک سے قرضہ نہ لینے اور بازار میں استحکام پیدا کرنے کا حکم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کابینہ کے اجلاس میں مرکزی بینک سے قرضہ نہ لینے اور بازار میں استحکام پیدا کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کابینہ کے اجلاس میں مرکزی بینک سے قرضہ نہ لینے اور بازار میں استحکام پیدا کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت  کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی مکرم اسلام (ص) اور ان کے اہلبیت (ع) دنیائے اسلام اور عالم بشریت کے لئے اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہیں۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ سامراجی طاقتیں  دنیا اسلام میں تفرقہ ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور جو لوگ دانستہ یا غیر دانستہ طور پر اختلاف اور تفرقہ کی باتیں کرتے ہیں وہ درحقیقت دشمنان ا اسلام کی فیلڈ میں کھیل رہے ہیں۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کا سبق قرآنی سبق ہے اور ہمیں قرآن مجید کے اس عظیم دستور پر عمل کرنا چاہیے۔

صدر رئیسی نے کابینہ کے ارکان پر زوردیا کہ آج موعظہ ، نصیحت اور سفارش کا دن نہیں بلکہ کام کرنے کا دن ہے۔ اقتصادی شعبہ میں جو خامیاں یا کوتاہیاں ہوئي ہیں انھیں عملی طور پر دور کرنے کا وقت پہنچ گيا ہے۔ صدر رئیسی نے بازار میں استحکام پیدا کرنے پر تاکید کرتے ہوئے مرکزي بینک سے غیر ضروری  قرضہ لینے کو بھی ممنوع قراردیدیا ہے۔

News ID 1908576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha