مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر لواحقین کو 50 ہزار روپے معاوضہ اداکرنے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق معاوضہ کی ادائیگی دعویٰ دائر کیے جانے کے 30 دن کے اندر کرنا ہوگی۔ بھارتی سپریم کورٹ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق معاوضہ ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ سے دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 49 ہزار تک اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر لواحقین کو 50 ہزار روپے معاوضہ اداکرنے کا حکم دیا ہے۔
News Code 1908418
آپ کا تبصرہ