20 ستمبر، 2021، 9:40 AM

بھارت میں ڈینگی بخار کے نتیجے میں 114 افراد ہلاک

بھارت میں ڈینگی بخار کے نتیجے میں 114 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست اترپردیش میں ڈینگی بخار کی وبا پھیل گئی ہے ریاست بھر میں وبا کے باعث 88 بچوں سمیت 114 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں ڈینگی بخار کی وبا پھیل گئی ہے ریاست بھر میں وبا کے باعث 88 بچوں سمیت 114 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یوپی میں موسمی بخار، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز بڑھنے پر حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈینگی سے ریاست اتر پردیش سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں کئی اضلاع میں خاص طور پر بچوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 14 ستمبر تک 88 بچوں سمیت 114 مریض وبا سے انتقال کرچکے ہیں، ضلع فیروز آباد میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ جہاں 60 سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1908221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha