15 ستمبر، 2021، 12:55 PM

پاکستان ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

پاکستان ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ پی سی بی کے مطابق اس دورے پر پاکستان ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی 19، 20 اور 21 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلے گی۔ اس دورے میں دو ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں جو 26 نومبر سے 8 دسمبر تک کھیلے جائیں گی۔  دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ چٹوگام اور دوسرا ٹیسٹ ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

News ID 1908162

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha