مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے صرف شو کیا جس میں پاور نہیں تھی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مولانا نے جس اتحاد کی بھی قیادت کی وہ کامیاب نہ ہوسکا، ایم ایم اے کی مثال سب کے سامنے ہے، شہباز صاحب مہنگائی اس لیے ہوئی کہ آپکے بھائی، داماد اور صاحبزادے عوام کی جیب کاٹ کر لندن چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں سے اقتدار پر مسلط خاندان کراچی کی ابتری اور سندھ کی بدحالی کے ذمےدار ہیں۔
پاکستانی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کورونا میں جلسوں کی صورت میں قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے، اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے کھیلتی رہے گی؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی شک نہیں سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہوگی۔
آپ کا تبصرہ