22 اگست، 2021، 9:08 AM

یمن میں ایران کا کوئی فوجی مشیر نہیں

یمن میں ایران کا کوئی فوجی مشیر نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن ميں ایران کا کوئی فوجی مشیر نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ یمن ميں ایران کا کوئی فوجی مشیر نہیں ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن میں ایک ایرانی کے ہلاک ہونے کے بارے میں یمن کی مستعفی حکومت کے اہلکار کے دعوے کو بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ یمن میں ایران کا کوئی فوجی مشیر نہیں ہے جو جارح طاقتوں کی بمباری میں ہلاک ہوا ہو ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے کہا کہ افسوس کا مقام  ہے کہ خود بعض یمنی خائن  اپنے عوام پر بمباری کے لئے جارح اور غیر ملکی طاقتوں کی تشویق کرتے ہیں۔

News ID 1907883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha