29 جولائی، 2021، 1:07 PM

امریکی ریاست آلاسکا کے قریب سمندر میں زلزلہ/ سونامی کی وارننگ جاری

امریکی ریاست آلاسکا کے قریب سمندر میں زلزلہ/  سونامی کی وارننگ جاری

امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز 91 کلومیٹر دور اور گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے بعد ریاست الاسکا کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور پولیس نے کوڈیک قصبے کے رہائشیوں کو کسی محفوظ اور بلند مقام کی جانب منتقل ہونے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

News Code 1907567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha