18 جون، 2021، 8:10 AM

امریکہ نےچین کی 5 کمپنیوں کو سکیورٹی خطرہ قراردیدیا

امریکہ نےچین کی 5 کمپنیوں کو سکیورٹی خطرہ قراردیدیا

امریکہ نے سی سی ٹی وی کیمرے اورنگرانی کے آلات بنانے والی چینی کمپنیوں کو سکیورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئےان پر پابندی کی تجویز پیش کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ نے سی سی ٹی وی کیمرے اورنگرانی کے آلات بنانے والی چینی کمپنیوں کو سکیورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئےان پر پابندی کی تجویز پیش کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن ( ایف سی سی)  نے مواصلاتی اور نگرانی کے آلات بنانے والی 5 چینی کمپنیوں کوسکیورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی امریکہ کی جانب سے ان کمپنیوں کی مصنوعات پر پابندی عائد کردی گی۔

امریکی ریگولیٹرز جن کمپنیوں پر پابندی کے خواہش مند ہیں ان میں ہواوے ٹیکنالوجیز اور دیگر چار برقی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں شامل ہیں، جن میں سے ہینگ ژو ہک ویژن  ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، زیڈ ٹی ای  اور ڈاوا ٹیکنالوجی بھی شامل ہیں جن کے نگرانی کے  کیمرے بڑے پیمانے پر امریکی اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔، تاہم اب ایف سی سی نے انہیں سکیورٹی خطرہ قرار دے دیا ہے۔

News ID 1906987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha