9 جون، 2021، 8:41 AM

ڈونلڈ ٹرمپ نے بِٹ کوائن کو فراڈ اور دھوکہ قراردیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے بِٹ کوائن کو فراڈ اور دھوکہ قراردیدیا

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بِٹ کوائن کو ڈالر کے خلاف دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بٹ کوائن ایسا " فراڈ " ہےجو امریکی ڈالر کی قدر کو متاثر کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فاکس بزنس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بِٹ کوائن کو ڈالر کے خلاف دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بٹ کوائن ایسا " فراڈ " ہےجو امریکی ڈالر کی قدر کو متاثر کر رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ڈالر کو دنیا کی کرنسی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور مجھے پسند نہیں ہے کہ کوئی دوسری کرنسی امریکی ڈالرکا مقابلہ کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایلسلواڈور کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی لین دین کو قانونی قرار دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔  یاد رہے کہ بٹ کوائن کی قدرمیں رواں سال مئی سے تیزی سے کمی ہورہی ہے اوراب تک یہ مستحکم نہیں ہوسکی ہے۔

News ID 1906857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha