18 فروری، 2021، 1:06 PM

جیف بیزوز ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

جیف بیزوز ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوز لگ بھگ 6 ہفتے بعد ٹیسلا اور اسپیکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر پھر سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوز لگ بھگ 6 ہفتے بعد ٹیسلا اور اسپیکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر پھر سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

اطلاعات  کے مطابق ٹیسلا کے شیئرز میں 2.4 فیصد کمی کے بعد ایلون مسک کی دولت میں ساڑھے ارب ڈالر کی کمی آئی جو انہیں بلومبرگ بلینئر انڈیکس میں دنیا کے سب سے امیر ترین شخص کے درجے سے دوسرے نمبر پر لے آئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کچھ کمی کے رجحان کی وجہ سے جیف بیزوز کی دولت میں 37 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی آئی جو بہت زیادہ نہیں تھی۔

تاہم ایلون مسک کے اثاثوں میں ساڑھے 4 ارب ڈالر کی کمی کے بعد وہ لگ بھگ 6 ہفتے بعد دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

بلومبرگ انڈیکس کے مطابق جیف بیزوز کے اثاثے اس وقت 191 ارب ڈالر جبکہ ایلون مسک کے اثاثے 190 ارب ڈالر ہیں۔

واضح  رہے کہ جیف بیزوز سال 2017 سے دنیا کے امیر ترین شخص رہے تھے لیکن جنوری 2021 کے اوائل میں ایلون مسک نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا جب ٹیسلا کے حصص بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا تھا۔

News ID 1905322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha