25 جنوری، 2021، 5:00 PM

چین میں 11 کان کنوں کو 14 روز بعد بحفاظت نکال لیا گیا

چین میں 11 کان کنوں کو 14 روز بعد بحفاظت نکال لیا گیا

چین میں تباہ ہونے والی سونے کی کان کے ملبے تلے دبے 11 کان کنوں کو امدادی کارکنان نے 14 روز بعد بحفاظت نکال لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں تباہ ہونے والی سونے کی  کان کے ملبے تلے دبے 11 کان کنوں کو امدادی کارکنان نے 14 روز بعد بحفاظت نکال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے شانڈونگ میں ریسکیو ادارے کے امددی کارکنان سونے کی کان کی 600 میٹر گہرائی میں دبے 11 کان کنوں کو دو ہفتوں بعد بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس کان میں حادثے کے وقت 22 مزدور موجود تھے۔

کان کنوں کی زیر زمین زندہ موجودگی پر ریسکیو کام کو تیز کیا گیا تھا اور کئی ہفتوں کا کام 3 دن میں کر لیا گیا۔ کان کنوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا تاہم حکام نے مزدوروں کی صحت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

واضح رہے کہ 10 جنوری کو سونے کی کان میں دھماکا ہوا تھا اور داخلی و خارجی راستے بند ہوگئے تھے جب کہ کئی جگہ سے کان دب گئی تھی جس کے باعث کان کن 600 میٹر گہری سرنگ میں پھنس گئے تھے

News Code 1904971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha